30 اگست، 2024، 2:18 PM

خلیج فارس کے ممالک سے دوستانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، عراقچی

خلیج فارس کے ممالک سے دوستانہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر ان کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور فلسطین سمیت دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران البدیوی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین ایران کی اہمیت اور خطے میں اس کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ایران سے مزید تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر عراقچی نے مبارک باد دینے پر البدیوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

News ID 1926259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha